جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

فواد خان کی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کی ریلیز غیر معینہ مدت کیلئے موخر کردی گئی

datetime 30  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)فواد خان کی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کی ریلیز غیر معینہ مدت کیلئے موخر کردی گئی۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22اپریل کو ہونیوالے دہشت گرد حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی نے فواد خان کی بالی ووڈ واپسی پر مبنی فلم عبیر گلال کو شدید دھچکا دیا۔

بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ بھارت میں پابندی کے بعد اب یہ فلم پاکستان میں بھی بین کردی گئی ہے جس سے دونوں ممالک کے سنیما انڈسٹری کے درمیان تعاون کا خواب ایک بار پھر دور ہوتا نظر آ رہا ہے۔فلم میں فواد خان کے ساتھ بھارتی اداکارہ وانی کپور کی موجودگی کو پاکستان میں پابندی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈسٹری بیوٹر ستیش آنند نے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ فلم اب پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی اور یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر دوبارہ عائد پابندی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پابندی سے پاکستانی فلمی تقسیم کاروں کو کاروباری نقصان کا سامنا بھی ہو سکتا ہے، لیکن موجودہ حالات میں اس فیصلے کو ناگزیر سمجھا جا رہا ہے۔فواد خان پہلے بھی کپور اینڈ سنز، اے دل ہے مشکل اور خوبصورت جیسی فلموں سے بھارتی ناظرین کے دل جیت چکے تھے۔ وہ 2016 سے بھارتی فلموں سے دور تھے۔ فلم عبیر گلال کی ریلیز 9مئی کو طے تھی لیکن اب اسے غیر معینہ مدت کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…