جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

بالی وڈ کی کس معروف اداکارہ نے فلم میں شاہ رخ خان کی بہن بننے سے انکار کر دیا تھا؟

datetime 23  اپریل‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ فلموں میں جہاں اداکارائوں کو عموما رومانوی اور دلکش کردار دیے جاتے ہیں، وہیں بعض اوقات انہیں روایتی تصور سے ہٹ کر کرداروں کی پیشکش بھی ہوتی ہے۔لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ معروف اداکارائیں ایسی آفرز قبول کرنے سے گریز کرتی ہیں، خاص طور پر جب انہیں کسی بڑے ہیرو کی بہن کا کردار ادا کرنے کو کہا جائے۔

ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ سن 2000میں ریلیز ہونے والی فلم”جوش”کے دوران سامنے آیا، جب ہدایتکار منصور خان نے ایک مشہور اداکارہ کو شاہ رخ خان کی جڑواں بہن کا کردار آفر کیا اور ان کا ردعمل سب کو حیران کر گیا۔فلمساز منصور خان، جو قیامت سے قیامت تک اور جو جیتا وہی سکندر جیسی کلاسک فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنی 2000کی فلم جوش کے حوالے سے کچھ دلچسپ انکشافات کیے ۔ اس فلم میں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے نے جڑواں بہن بھائی کا کردار ادا کیا تھا، لیکن ابتدا میں فلم کی کاسٹ بالکل مختلف ہونی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جوش فلم کے ہدایتکار منصور خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے فلم میں شاہ رخ خان کی جڑواں بہن کا کردار پہلے کاجول کو آفر کیا تھا۔

منصور خان نے بتایا کہ میں نے جیسے ہی کاجول کو شاہ رخ کی بہن کے کردار کی تفصیل سنائی تو کاجول نہ صرف حیران ہوئیں بلکہ فلم کی آفر پر شدید ردعمل بھی دیا۔ ہدایتکار منصور کے مطابق کاجول نے اسکرپٹ سننے کے بعد کہا کہ وہ یہ فلم بالکل نہیں کریں گی کیونکہ وہ میکس یعنی شاہ رخ کے کردار کو ادا کرنا چاہتی تھیں، جو فلم کا سب سے زیادہ دلکش رول تھا۔ نہ کہ شاہ رخ کی بہن کاکردار کریں۔اس انکار کے بعد منصور نے جب ایشوریا رائے سے رابطہ کیا تو انہوں نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بہن کا کردار قبول کر لیا۔ ہدایتکار منصور خان کا کہنا ہے کہ ایشوریا نے اسکرپٹ کو کہانی کے طور پر دیکھا، کسی رول کی بڑی یا چھوٹی حیثیت پر بات نہیں کی۔ وہ بہت پروفیشنل تھیں اور میرے نزدیک ”جوش”میں ایشوریا کی پرفارمنس ان کی بہترین پرفارمنسز میں سے ایک تھی۔یاد رہے کہ کاجول اس سے قبل دل والے دلہنیا لے جائیں گے اور کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی مشہور فلموں میں شاہ رخ کی ہیروئن بنی تھیں اور دونوں کی جوڑی کا شمار بالی وڈ کی مشہور جوڑیوں میں ہوتا ہے۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…