جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

68 سالہ اداکارہ نے مرے ہوئے بیٹےکی بچی کو جنم دے دیا

datetime 17  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپین کی معروف اداکارہ آنا اوبریگون، جن کی عمر اب 70 برس ہے، نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے انتقال کر جانے والے بیٹے کے محفوظ کردہ سپرم اور ڈونر انڈے کی مدد سے 68 سال کی عمر میں ایک بچی کو جنم دیا، جو ان کی پوتی کہلاتی ہے۔

آنا کا بیٹا الس لیقیو 27 سال کی عمر میں کینسر کے باعث وفات پا گیا تھا، اور اپنی بیماری کے دوران ہی اس نے اپنا سپرم محفوظ کروا لیا تھا۔ آنا کے مطابق، بیٹے کی موت کے بعد وہ تین سال تک جیسے “زندہ لاش” بن کر رہ گئی تھیں، تاہم اب ننھی انیتا کی آمد نے ان کی زندگی میں نئی خوشیاں بھر دی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوتی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا، “تم بالکل اپنے والد جیسی لگتی ہو، اور تم نے میرے دل کو ایک بار پھر روشنی دے دی ہے۔”

اسپین میں سروگیسی (کرائے کی کوکھ) غیر قانونی ہے، اسی لیے آنا نے یہ عمل امریکہ میں مکمل کروایا۔ ان کے اس فیصلے پر کچھ تنقید بھی ہوئی، تاہم بہت سے لوگوں نے ان کے اس جذبے اور ماں کے طور پر ان کے حوصلے کو سراہا۔

آنا اوبریگون نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مستقبل میں مزید بچوں کے بارے میں بھی سوچ سکتی ہیں، کیونکہ ان کے بیٹے الس کی خواہش تھی کہ اس کے پانچ بچے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ انیتا کی موجودگی نے ان کے ٹوٹے ہوئے دل کو سہارا دیا ہے، اور اب وہ خود کو پھر سے جینے کے قابل محسوس کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…