جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کرینہ کپور کی بولڈ اور چونکا دینے والی فلم ’دائرہ‘ میں انٹری

datetime 16  اپریل‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)کرینہ کپور کا میگھنا گلزار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے۔بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور پہلی بار ساوتھ انڈین سپر اسٹار پرِتھوی راج کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی فلم دائرہ ایک سنجیدہ، گہری اور معاشرتی حقائق سے جڑی کہانی ہے جو جرائم، سزا اور انصاف جیسے پیچیدہ موضوعات کو بیباک انداز سے پیش کیا گیا ہے۔کرینہ کپور نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ” دائرہ ”میرے لیے ایک خاص فلم ہے۔

میگھنا گلزار کے ساتھ کام کرنا ایک خواب تھا، جن کی فلمیںتلواراورراضی ہمیشہ میرے دل کے قریب رہی ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ پرتھوی راج جیسے باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ایک اعزاز ہے۔ دائرہ کی کہانی نہ صرف چونکا دینے والی ہے بلکہ معاشرتی سوچ کو جھنجھوڑنے والی بھی ہے۔کرینہ کپور کیساتھ کام کرنے والے پرتھوی راج نے کہا کہ جب مجھے اس فلم کی کہانی سنائی گئی تو میں فورا اس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہو گیا۔فلم اس وقت پری پروڈکشن مرحلے میں ہے اور تاحال فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…