جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

سفارتی تعلقات کو خطرہ، بنگلا دیشی ماڈل گرفتار

datetime 15  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)بنگلا دیشی ماڈل، اداکارہ اور مس ارتھ بنگلا دیش 2020ء میگھنا عالم کو مبینہ طور پر ملک کے سفارتی تعلقات خراب کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ اداکارہ کو خصوصی اختیارات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔بنگلا دیشی پولیس کے مطابق میگھنا عالم کو مبینہ طور ایک اہم سفارتکار سے متعلق خاص طور پر سعودی عرب سے سفارتی تعلقات خراب کرنے کی نیت سے غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی گرفتاری سے قبل متعدد فیس بک اپ ڈیٹس پوسٹ کی تھی جن میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ایک غیر ملکی سفارت کار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے انہیں خاموش کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ فیس بک پر لائیو اسٹریم کر رہی تھیں، اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے افراد نے ڈھاکا میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا۔12منٹ کی ویڈیو میں اداکارہ کو پولیس اہلکاروں سے درخواست کرتے اور یقین دلاتے دیکھا گیا۔بعد ازاں عدالت نے انہیں 30 دنوں کے لیے کاشم پور جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…