منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

’ شاہ رخ خود میرے والد سے ملنے آئےکہا ہم آپکو فولو کرتے ہیں‘ ٹک ٹاکر ربیکا کو اپنا بیان مہنگا پڑگیا

datetime 15  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا شخصیت اور ٹک ٹاک اسٹار ربیکا خان کو حالیہ بیان کے باعث آن لائن تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد، معروف کامیڈین کاشف خان، بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

یہ گفتگو ربیکا خان نے ایک نجی نیوز چینل کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ شاہ رخ خان سے متعلق سوال پر ربیکا نے کہا، “میرے والد بھارت میں شاہ رخ خان کے ساتھ ایک فلم کی پروموشن کے سلسلے میں کام کر چکے ہیں، اور شاہ رخ خان خود میرے والد سے ملاقات کے لیے آئے تھے۔”

میزبان نے جب ان سے اس منصوبے کی تفصیلات پوچھیں تو ربیکا نے کہا کہ انہیں اس پروجیکٹ کے بارے میں مکمل معلومات نہیں ہیں۔ تاہم، انہوں نے دعویٰ کیا کہ “میرے والد کی شاہ رخ کے ساتھ تصویریں موجود ہیں، اور شاہ رخ نے میرے والد سے کہا تھا کہ وہ ان کے کام کو سراہتے ہیں اور انہیں فالو کرتے ہیں۔”

ربیکا نے مزید کہا کہ وہ خود بھی کئی مشہور شخصیات سے مل چکی ہیں، جن میں بھارتی اداکار متھن چکرورتی اور سنجے دت شامل ہیں۔ “ہم نے سنجے دت کے ساتھ ایک بار لنچ بھی کیا تھا،” انہوں نے کہا۔

ربیکا خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کئی افراد نے ان کے دعووں کو غیر حقیقی قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ نے ان کے بیانات پر طنزیہ تبصرے بھی کیے۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ربیکا کو ایسے دعوے کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کرنی چاہیے، کیونکہ اس طرح کے مبالغہ آمیز بیانات عوامی سطح پر مذاق بننے کا سبب بن سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…