ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی ٹی وی شو میں جیتی کار لینے پر کتنے پاپڑ بیلنے پڑے؟ ایاز سموں نے حقیقت بتادی

datetime 12  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (شوبز ڈیسک)  معروف اداکار اور کامیڈین ایاز سموں نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے فنی سفر اور ایک نجی ٹی وی شو میں جیتی گئی گاڑی کے حوالے سے پیش آنے والے دلچسپ مگر پریشان کن واقعات کا انکشاف کیا ہے۔

ایاز سموں نے گفتگو کے دوران بتایا کہ اُن کے کیریئر کی شروعات بھارت کے مقبول مزاحیہ شو دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج 2 سے ہوئی، جہاں وہ اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر نظر آئے۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی پاکستانی کامیڈین نے اس شو میں حصہ لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اس شو میں وہ سب سے کم عمر پاکستانی شرکت کنندہ تھے، اور انہوں نے پاکستان کے کئی سینئر مزاحیہ فنکاروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ بعد ازاں، کامیڈی کا کنگ کون نامی بھارتی پروگرام میں انہیں پہلی پوزیشن حاصل ہوئی، جہاں انہیں 10 لاکھ روپے کا انعام بھی ملا، جبکہ اس پروگرام سے انہیں فی قسط کی بنیاد پر 18 لاکھ روپے کا مجموعی معاوضہ بھی حاصل ہوا۔اپنی کامیڈی کیرئیر کی بات کے بعد ایاز سموں نے ایک پاکستانی ٹی وی شو میں جیتی گئی کار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2007 میں ایک پروگرام کے دوران انہوں نے قیمتی گاڑی جیتی جس کی اُس وقت کی قیمت 8 لاکھ 53 ہزار روپے تھی۔

تاہم، جیتنے کے بعد انہیں کہا گیا کہ پندرہ دن میں گاڑی فراہم کر دی جائے گی، مگر دو ماہ گزر جانے کے باوجود ایسا نہ ہو سکا۔ اس دوران انہیں آدھی رقم بطور کیش لینے کی تجویز دی گئی، جسے انہوں نے رد کر دیا۔ایاز کے مطابق، جب وہ اس فیصلے پر قائم رہے تو پروگرام کی انتظامیہ نے انہیں مطلع کیا کہ اگر وہ پیچھے نہ ہٹے تو گاڑی ضرور دی جائے گی۔ لیکن بعد میں انہیں کم قیمت کی گاڑی کی پیشکش کی گئی، جو انہوں نے پھر سے ٹھکرا دی۔ بالآخر، چینل کے اعلیٰ حکام اور مالک کی مداخلت کے بعد، انہیں اصل میں جیتی گئی گاڑی فراہم کر دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…