ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

سشمیتا سین کی بھابھی مالی تنگی کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور

datetime 11  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اداکارہ چارو اسوپا مالی مشکلات کے باعث آن لائن کپڑے بیچنے پر مجبور ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن اداکارہ چارو اسوپا نے مالی مشکلات کے پیش نظر ممبئی چھوڑ کر اپنے آبائی شہر بیانیر، راجستھان میں رہائش اختیار کر لی ہے۔حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں چارو کو آن لائن کپڑے بیچتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر ان کے مداحوں نے نیک تمناں کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے ان کے نئے کاروبار پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ وہ اداکارہ سشمیتا سین کی بھابھی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چارو نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ ایک ماہ سے بیانیر میں والدین کے گھر پر مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں رہائش مہنگی ہے، جہاں ماہانہ اخراجات ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک پہنچ جاتے ہیں، جس کی ادائیگی ان کے لیے ممکن نہیں تھی۔اداکارہ نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران بیٹی کو آیا کے ساتھ چھوڑنا ان کے لیے مشکل ہورہا تھا اس لئے وہ والدین کے گھر منتقل ہوگئیں۔

چارو نے بتایا کہ وہ آن لائن کاروبار خود چلا رہی ہیں اور ہر کام خود انجام دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شروعاتی مشکلات فطری ہیں اور وہ اپنی بیٹی پر مکمل توجہ دینا چاہتی ہیں۔ سابق شوہر راجیو سین کو منتقلی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، اور وہ بیٹی سے ملاقات کے لیے بیانیر آ سکتے ہیں۔چارو اسوپا کی آن لائن کپڑے بیچنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں اور صارفین اس پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناں کا اظہار کر رہے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…