پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

کپل شرما نے وزن حیران کن حد تک کم کرلیا، نئے روپ نے مداحوں کو بھی حیران کردیا

datetime 10  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے معروف کامیڈین و اداکار کپل شرما نے وزن میں کمی کرکے سب کو حیران کردیا۔رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے کافی وزن کم کرلیا۔ کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ٹی شرٹ میں موجود ہیں۔کپل شرما کی ممبئی ائیرپورٹ کی ویڈیو دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے اور بعض نے پریشانی کا اظہار کیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کپل شرما نے اکشے کمار کی فٹنس سے متاثر ہو کر جم جانا شروع کیا اور وہ روزانہ صبح سویرے اٹھ کر جم جاتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فروری سے کپل شرما سخت ٹریننگ لے رہے ہیں، روزانہ دو گھنٹے جم میں ورزش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ کی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔دوسری جانب کپل شرما کے نئے روپ پر مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے ہیں، کسی نے لکھاکہ طبیعت ٹھیک نہیں کیا کپل کی؟ ایک اور صارف نے کہا کہ ٹینشن میں وزن کم ہوگیا۔ ایک اور مداح نے لکھاکہ کپل بھائی بیمار چل رہے ہو کیا؟ آج کل ایسے کیسے ہوگئے؟ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھاکہ کپل کچھ زیادہ ہی پتلا دکھ رہا ہے۔کپل شرما نے کتنا وزن کم کیا تاحال اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم گزشتہ دنوں انہوں نے 11 کلو وزن کم کیا تھا۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…