ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

فلم میں کام کیلئے ڈائریکٹر نے نامناسب ڈیمانڈ کی، ایک اور نامور بھارتی اداکارہ کا انکشاف

datetime 9  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بھارتی اداکارہ شریا گپتا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں کردار کیلئے ہدایت کار نے نامناسب ڈیمانڈ کی تھی۔اداکارہ شریا کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اور وہ کئی فلموں اور سیریز میں کام کرچکی ہیں۔ اداکارہ تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت، سوریا اور سلمان خان کے ساتھ فلم سکندر میں بھی نظر آچکی ہیں۔

شریا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایاکہ چنئی میں کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہوئی ہوں، 2014 میں ایک فلم کے آڈیشن کیلئے نامور ڈائریکٹر کے دفتر گئی اور ساتھ والدہ بھی تھیں، جب ڈائریکٹر کے کیبن میں گئی تو انہوں نے کہا کہ میری گود میں بیٹھو اور سین دکھاؤ۔ان کا کہنا تھاکہ میں بالکل نوجوان تھی اور ڈر گئی تھی، میں نے بہانہ کیا اور کہا کہ میں سین تیار کروں گی اور کل واپس آؤں گی لیکن اس کے بعد میں کبھی نہیں گئی، اسی طرح کے واقعات کے باعث انڈسٹری سے تھوڑا دور ہوگئی تھی اور میرے ممبئی منتقل ہونے کی ایک وجہ بھی یہی ہے۔انٹرویو میں اداکارہ نے ڈائریکٹر کا نام نہیں بتایا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی اداکارائیں کاسٹنگ کاؤچ کا شکار ہونے کا انکشاف کرچکی ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…