منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

سی آئی ڈی کے اے سی پی پردھیومن چل بسے، چینل کی تصدیق، مداح ناراض

datetime 7  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین کرائم سیریز “سی آئی ڈی” کے معروف کردار اے سی پی پردھیومن کا شو سے اختتام ہو گیا ہے، جس کی باقاعدہ تصدیق سیریز کے پروڈیوسرز نے بھی کر دی ہے۔

تقریباً 27 سال تک ناظرین کی توجہ کا مرکز رہنے والا کردار “کچھ تو گڑبڑ ہے دیا” اور “دروازہ توڑو دیا” جیسے جملوں کی بدولت ہر عمر کے مداحوں میں مقبول رہا، مگر اب شائقین کو یہ دلکش مکالمے سننے کو نہیں ملیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، “سی آئی ڈی” کے نئے ورژن کا پرومو نیٹ فلکس پر جاری کیا گیا ہے جس میں اے سی پی پردھیومن کی موت کا اشارہ دیا گیا ہے۔ پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خون آلود ہاتھ زمین پر پڑا ہے، جس میں وہ مخصوص انگوٹھی نمایاں ہے جو اے سی پی پردھیومن کی پہچان تھی۔

اسی منظر میں انسپکٹر دیا کو روتے اور انسپکٹر ابھیجیت کو شدید صدمے میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پرومو کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، مداحوں نے کہا کہ اے سی پی پردھیومن، دیا اور ابھیجیت کی موجودگی کے بغیر سی آئی ڈی کا تصور ہی ممکن نہیں۔

اگرچہ ابتدائی طور پر کچھ ناظرین نے یہ قیاس کیا کہ شاید یہ منظر صرف پرومو کا حصہ ہو اور اصل کہانی مختلف ہو، لیکن چینل نے واضح کر دیا ہے کہ آنے والی اقساط میں اے سی پی پردھیومن کا کردار اب مزید شامل نہیں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ایک یادگاری تصویر بھی جاری کی گئی ہے جس میں ان کے کردار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

سی آئی ڈی کے اس عظیم کردار کا اختتام ناظرین کے لیے ایک جذباتی لمحہ بن گیا ہے، جس نے برسوں تک شائقین کو ٹی وی اسکرین سے جوڑے رکھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…