بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

تاریخ کی سب سے بڑی عربی فلم کی شوٹنگ مکمل، کئی عالمی ستارے جلوہ گر

datetime 7  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)تاریخ کی سب سے بڑی عربی فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جس میں دنیائے فلم کے کئی عالمی ستارے جلوہ گر ہو رہے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ تاریخ کی سب سے بڑی عربی فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ فلم کی شوٹنگ ریاض کے الحصن علاقے میں واقع Big Time اسٹوڈیو میں ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 7Dogs نامی فلم کی شوٹنگ کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔ فلم میں کئی عالمی سطح کے اداکار بھی حصہ لے رہے ہیں جن کی شرکت بڑی سرپرائز سمجھی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس فلم میں عرب دنیا کے بڑے ستارے جن میں کریم عبدالعزیز، احمد عز اور ناصر القصبی نمایاں ہیں جبکہ سید رجب، تارا عماد، ساندی بیلا، ہنا الزاہد، ہالہ صدقی اور منہ شلبی بھی شامل ہیں، جلوہ گر ہوں گے۔ترکی آل الشیخ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم کی تیاری کے لیے سعودی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو پروڈکشن کے مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…