بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

لائف کی سب سے خراب فلم، سلمان خان کی فلم سکندر بُری طرح فلاپ، کتنا کما سکی؟

datetime 3  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کی رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم سکندر باکس آفس پر کوئی کمال نہ کرسکی۔سلمان خان کی رواں سال عید پر فلم سکندر ریلیز ہوئی اور اداکار کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق فلم باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کرسکی، رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم نے 3 دن میں باکس آفس پر تقریبا 75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریلیز کے پہلے روز 26 کروڑ، دوسرے روز 29 کروڑ اور تیسرے روز 19 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کیا جو کہ مجموعی طور پر 74 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بنتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ریلیز کے تیسرے روز بھارت بھر میں سکندر کی کمائی میں 32 فیصد سے زائد کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کئی سنیما گھروں سے فلم ہٹائی جا رہی ہے۔رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ ریلیز کے تیسرے دن ہی ان کی فلم سنیما گھروں سے نقصان کے باعث ہٹائی جا رہی ہو۔بھارت کے کئی شہروں میں سنیما مالکان نے سکندر کے ٹکٹس فروخت نہ ہونے پر مقامی ملیالم انڈسٹری کی فلم ایل 2: امپوران کے شوز رکھ لیے ہیں۔لیجنڈری اداکار موہن لعل کی یہ فلم 27 مارچ کو ریلیز کی گئی اور یہ باکس آفس پر 250 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کی جانب سے بھی فلم کی باکس آفس پر کمائی کے اعدادو شمار جاری کیے جا رہے ہیں جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سکندر 3 دن میں بھارت سے 102 کروڑ بھارتی روپے، دنیا بھر میں 39 کروڑ بھارتی روپے یعنی مجموعی طور پر 141 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا بزنس کرچکی ہے تاہم ان اعداد وشمار کی فلم انڈسٹری کے آزاد ٹریڈ ماہرین سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…