بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ہولی نہیں منائی تو عید کیوں منائی، مسلمان سے شادی کرنے والی سوارا بھاسکر کو دھمکیاں

datetime 3  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شوہر فہد احمد اور بیٹی رابعہ کے ساتھ عید کی خوشگوار تصاویر شیئر کیں جس سے ہندو انتہاپسند جل بھن کر رہ گئے۔سوارا بھاسکر نے مسلم سیاست دان کے بیٹے فہد احمد نے 16 فروری 2023 کو شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔اداکارہ نے ایک خوبصورت کیپشن کے ساتھ عید کے موقع پر اپنی فیملی کے ساتھ کچھ دلکش تصاویر شیئر کیں۔جسے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے سراہا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا وہیں انتہاپسندوں نے روایتی نفرت آمیز کمنٹس کیے۔

ہندو انتہاپسندوں جن میں زیادہ تر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکز شامل تھے۔ سوارا بھاسکر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ہندوتوا کے جنونیوں نے سوارا بھاسکر کو مسلمان سے شادی کرنے کے بعد اپنا مذہب بھول جانے کا طعنہ بھی دیا۔ہندو صارفین نے لکھا کہ جب ہولی آئی تھی تو شوہر فہد احمد نے رنگ لگا کر ہولی نہیں منائی تھی تو آپ کو کیا ضرورت تھی عید منانے کی۔

ہندوتوا کے جنونیوں نے اداکارہ کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔یاد رہے کہ چند دو ہفتے قبل ہی سوارا بھاسکر نے ہولی کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ ہولی کے رنگ لگائے ہوئے تھیں۔تاہم انتہاپسندوں نے کمنٹس کیے کہ مسلم شوہر فہد احمد نے رنگ کیوں نہیں لگایا؟ کیا وہ ہولی نہیں منا رہے ہیں۔جس پر سوارا بھاسکر نے انتہاپسندوں کو کرارا جواب بھی دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…