بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سلمان خان کا برسوں بعد سنجے دت کیساتھ فلم کرنے کا اعلان

datetime 28  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے انڈسٹری کے منا بھائی سنجے دت کیساتھ برسوں بعد نئی فلم کرنے کا اعلان کردیا۔سلمان خان نے عید پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم سکندر کی پروموشن کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس خبر کا اعلان کیا کہ وہ جلد سنجے دت کے ساتھ ایک بہترین فلم کرنے والے ہیں۔ سلمان نے دعوی کیا کہ یہ ایک دلچسپ پراجیکٹ ہوگا اور نیکسٹ لیول کی فلم کو جو شائقین کو بیحد متاثر کرے گی۔

تاہم انہوں نے اس پراجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات بتانے سے گریز کیا۔سلمان نے بتایا کہ فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کی جانب سے ابھی تک اس فلم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ پائپ لائن میں ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان فلم سکندر میں پہلی مرتبہ جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا کے ساتھ اسکرین شیئر کر رہے ہیں جو ان سے عمر میں 31 برس چھوٹی ہیں۔ یہ فلم عید الفطر کے موقع پر 30 مارچ 2025 کو ریلیز ہوگی جس کی بکنگ جاری ہے اور اس فلم کے پہلے دن کے ہی 1 کروڑ سے زائد کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…