بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایشوریا رائے کی گاڑی کو بس نے ٹکر ماردی، سکیورٹی گارڈ نے بس ڈرائیور کو تھپڑ دے مارا

datetime 27  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بالی وڈ سپر اسٹار ایشوریا رائے بچن کی لگژری گاڑی کو ممبئی کے علاقے جوہو میں بس نے ٹکر ماردی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ایشوریا رائے کی گاڑی کو ٹکر لگتے ہی سڑک پر ہجوم ہوگیا جب کہ اداکارہ کے باڈی گارڈز گاڑی سے باہر نکل آئے۔26 مارچ بروز بدھ کو ایک فوٹوگرافر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایشوریا رائے کی گاڑی کو ایک بڑی لال رنگ کی بس نے ٹکر ماری۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بس نے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری، ایشوریا اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھیں جب کہ گاڑی کا کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثے کے بعد جوہو تارا روڈ پر میگا اسٹار امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کے قریب ایک بنگلے سے سکیورٹی گارڈ باہر آیا اور بس ڈرائیور کو تھپڑ مار دیا۔رپورٹ کے مطابق بس ڈرائیور گاڑی کو پہنچے نقصان کو دیکھنے باہر نکلا تھا جس پر گارڈ نے اسے تھپڑ دے مارا۔بعدازاں پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے پر بنگلے کے نگران عملے نے بس ڈرائیور سے معافی مانگی اور واقعے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…