جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

کرکٹر یوزویندر چاہل اور انکی سابق اہلیہ کے درمیان طلاق کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 21  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور انکی سابق اہلیہ کوریوگرافر (رقاصہ)دھناشری ورما کے درمیان ہونے والی طلاق کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس کے مطابق یوزویندر چاہل دھناشری ورما کو پونے پانچ کروڑ روپے ادا کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ان دونوں کی 2020 میں شادی ہوئی تھی تاہم گزشتہ لگ بھگ ایک برس سے یہ الگ رہتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوزویندر چاہل ایک مستقل مینٹینس (شادی ختم ہونے پر شوہر کی جانب سے بیوی کو ادا کی جانے والی رقم) پر مبنی رقم ادا کرنے پر تیار ہوگئے ہیں اور وہ اس مد میں پونے پانچ کروڑ روپے دھناشری ورما کو دینگے۔بتایا جاتا ہے کہ اس رقم میں سے دو کروڑ 37 لاکھ روپے وہ پہلے ہی ادا کر چکے ہیں، جبکہ بقیہ رقم ادا نہ کرنے کو فیملی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔ اس سے قبل متعدد رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا کہ دھناشری ورما نے اس مد میں 60 کروڑ روپے طلب کیے تھے، تاہم بعد میں دھناشری کے خاندان نے اسے غلط قرار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…