منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایک سال میں 120 کروڑ روپے ٹیکس دینے والے امیتابھ نے اس سال کتنا پیسہ کمایا؟ ہوشربا تفصیلات

datetime 18  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے اسٹار اداکار امیتابھ بچن بھارت میں سب سے بڑے ٹیکس دہندگان میں سے ایک بن گئے ہیں، انہوں نے ایک سال میں 350 کروڑ کمائے اور 120 کروڑ کا ٹیکس ادا کیا۔بھارت کے لیجنڈ اداکار نے سال 25-2024 میں 350 کروڑ کی ریکارڈ رقم کمائی، یوں وہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے افراد میں شامل ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے 350 کروڑ کی قابل ذکر آمدنی پر 120 کروڑ روپے کا واجب الادا ٹیکس دیا۔82 سالہ امیتابھ بچن نے 1 سال میں اتنی بڑی رقم کیسے کمائی؟ اس معاملے پر پورٹل نے کہا کہ بھارتی سنیما کی بڑی فلموں سے لے کر بڑے بڑانڈز تک کی پہلی ترجیح لیجنڈ اداکار ہیں، وہ ٹی وی پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کی وجہ سے سب سے پسندیدہ میزبان ہیں۔پورٹل کے مطابق ان کی ایک سال کی تمام ذرائع سے آمدن 350 کروڑ ہے، جو فلمی دنیا میں کسی فرد کی سب سے زیادہ آمدن ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے 15 مارچ کو اپنی ایڈوانس ٹیکس ادائیگی 52 اعشاریہ 50 کروڑ کی، جو ان کی طرف سے مالی ذمے داری کا اظہار ہے۔رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن آج بھی تمام بھارتیوں کے رول ماڈل ہیں جو بروقت ٹیکس ادا کرتے ہیں جبکہ فلم انڈسٹری میں ان کا کام اخلاقی معیار کے مطابق ہوتا ہے۔ماضی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ان کے کل مالی اثاثے 2 ارب 73 کروڑ 74 لاکھ 96 ہزار 590 روپے ہیں، ان کے پاس تقریبا 55 کروڑ کے زیوارت بھی ہیں جبکہ ان کی 16 گاڑیوں کی مالیت 17 اعشاریہ 66 کروڑ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…