جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

سونا چھپانے کے طریقے یوٹیوب سے سیکھے،اداکارہ رانیاراکا انکشاف

datetime 14  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)14 کلو گرام سے زائد سونے کی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا را نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے سونا چھپانے کے طریقے یوٹیوب سے سیکھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل اداکار رانیا را کو 12 کروڑ56 لاکھ بھارتی روپے کی مالیت کے 14.2 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ دوران حراست ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی)کی جانب سے کی گئی پوچھ گچھ کے دوران رانیا را نے انکشاف کیا کہ مجھے دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ٹرمینل 3 کے گیٹ اے سے سونا لینے کے لیے بذریعہ انٹرنیٹ کال موصول ہوئی تھیں، اس سفر سے 2 ہفتے قبل ہی غیر ملکی نمبرز سے کال آرہی تھی جس کے بعد میں نے پہلی بار سونا اسمگل کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ مجھے ائیرپورٹ کے ڈائننگ لانج میں سفید گان میں ملبوس ایک نامعلوم شخص نے دو پیکٹ دیے تھے جبکہ میں نے سونا چھپانے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پر رانیا را نامعلوم شخص سے سونا لینے کے بعد اسے واش روم میں لے گئیں، بعد ازاں اداکارہ نے کپڑوں میں سونے کی سلاخیں(ٹیپ سے چپکا کر)سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی، رانیا نے اپنے جوتوں اور جیبوں میں بھی سونے کے چھوٹے ٹکڑے چھپا رکھے تھے۔واضح رہے کہ رانیا را فلم ”مانکیا”میں کناڈا سپر اسٹار سدیپ کے مدمقابل کردار نبھانے کیلئے مشہور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…