ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

ایٹلی کی نئی ایکشن فلم میں الو ارجن کی دھماکے دار انٹری، سلمان خان آؤٹ!

datetime 6  مارچ‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)جنوبی ہندوستانی سینماء کے سپر سٹار الو ارجن نے ہدایتکار ایٹلی کی نئی ایکشن فلم سے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو آئوٹ کر کے اپنی جگہ بنا لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاک بسٹر فلم پشپا 2 کے کامیاب اداکار الو ارجن نے ایٹلی کی بڑے بجٹ سے بننے والی ایکشن فلم میں مرکزی کردار کیلئے ہامی بھی بھر لی ہے۔پیپنگ مون کے مطابق ایٹلی کو سلمان خان کے ساتھ کچھ مشکلات پیش آ رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے الو ارجن سے رابطہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے معاہدے کے قانونی معاملات ابھی مکمل نہیں ہوئے ہیں لیکن الو ارجن نے زبانی طور پر اس فلم کیلئے ہاں کہہ دی ہے۔ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز اپریل یا مئی میں متوقع ہے۔فلم کی کہانی کے مطابق یہ ایکشن ڈرامہ دو ہیروز پر مبنی ہو گا۔دوسری جانب الو ارجن کے ساتھ فلم میں دیگر فنکاروں اور خاتون کے مرکزی کردار کا اعلان تاحال نہیں ہوا ہے۔رپورٹس میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ جھانوی کپور اس فلم کی ہیروئن کیلئے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…