منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق وکیل کا بیان سامنے آگیا

datetime 27  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر فیملی کے وکیل نے حقیقت بتا دی۔گزشتہ کئی روز سے بھارتی میڈیا میں گووندا اور سنیتا آہوجا کے درمیان شادی کے 37 سال بعد علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔بھارتی میڈیا نے دونوں شخصیات کے درمیان طلاق کی وجہ گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق بتایا گیا تاہم اب اداکار کے وکیل نے معاملہ صاف کردیا۔

گووندا کے وکیل نے بھارتی میڈیا کو بتایاکہ 6 ماہ قبل گووندا اور سنیتا میں اختلافات ہوگئے تھے اور سنیتا نے علیحدگی کی درخواست دائر کی تھی تاہم اب دونوں کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گووندا اور سنیتا اب ایک ساتھ رہ رہے ہیں، دونوں نیو ایئر نائٹ پر ایک ساتھ نیپال گئے، اس کے علاوہ ایک ساتھ پشوپتی ناتھ مندر میں پوجا بھی کی اور اب دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے۔گووندا کے وکیل نے دونوں کے علیحدہ رہنے سے متعلق بتایاکہ بطور ممبر پارلیمنٹ بننے پر گووندا نے علیحدہ بنگلہ لیا تھا اور وہ گھر کے بالکل سامنے ہی ہے، بعض دفعہ میٹنگز کی وجہ سے انہیں رات کو بنگلے میں ہی قیام کرنا پڑتا ہے لیکن دونوں ایک ساتھ ہی رہتے ہیں۔خیال رہے کہ گووندا اور سنیتا کی شادی کو 37 سال کا عرصہ گزرچکا ہے اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔سنیتا اور گووندا نے 1987 میں اس وقت شادی کی تھی جب گووندا بالی وڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…