لاہور (این این آئی)چاہت فتح علی خان نے شاہ رخ خان کے چھیاں چھیاں کا نیا ورژن جاری کردیا۔ سوشل میڈیا پر گانے کے وائرل کلپ پر صارفین دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل دے رہے ہیں،ایک صارف نے دعا کی کہ کاش رمضان میں چاہت فتح علی خان بھی شیطان کی طرح کہیں بند ہوجائیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اس گانے کے رائٹر کو اپنے گانے کے بول چوری کرنے پر چاہت فتح علی خان پر قانونی مقدمہ کرنا چاہئے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے چاہت فتح علی خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا مجھے افسوس ہے کہ میں سن سکتی ہوں، کاش میں بہری ہوتی۔ چاہت فتح علی خان اس سے قبل بدو بدی گانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے تھے جبکہ انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔