جمعرات‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2025 

دنیا کی ناکام ترین فلم جس کا صرف 1 ٹکٹ فروخت ہوا

datetime 17  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)کیا آپ دنیا کی ناکام ترین فلم کا نام جانتے ہیں؟ جس کا صرف 1 ٹکٹ 11 ڈالر میں فروخت ہوا، جسے فلم ناقدین نے بھی بدترین قرار دیا۔ہالی ووڈ کی 21ویں صدی کے 11 ویں سال یعنی 2011 میں ریلیز ہونے والی یہ فلاپ ترین فلم کی آمدنی 11 ڈالرز تھی، وہ بھی 1 ٹکٹ کی فروخت سے حاصل ہوئی تھی۔فلم بنانے اور اس کی تشہیر پر ہزاروں ڈالرز کا خر چ آیا لیکن اس کا امریکا اور کینیڈا میں صرف 1 ٹکٹ فروخت ہوا، اس سے متعلق ناقدین نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

دراصل فلم کا انجام بھی اس کے نام دی ورسٹ مووی ایور کے عین مطابق ہوا، جسے گلین برگگوٹز نے لکھا، پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا اور اس میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔فلم کو اسکیئری مووی کی طرز پر بنایا گیا تھا لیکن یہ باکس آفس پر بدترین ثابت ہوئی، جس کا ریلیز کے پہلے ہفتے میں صرف 1 ٹکٹ فروخت ہوا ۔اس کی کم ترین کمائی کو بھی بعض لوگوں نے تشہیری چال قرار دیا تھا لیکن اسے فلم ساز نے مسترد کیا اور ناکامی کی وجہ ریلیز کے وقت تشہیر کی کمی بتائی۔کچھ عرصے بعد فلم ایک بار پھر ریلیز ہوئی تو اس نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 25 ہزار ڈالر کی کمائی کی۔



کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…