جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اداکارہ جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پرسکیش چندرشیکھر نے قیمتی جہازکا تحفہ دیا

datetime 15  فروری‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے پر ایک محبت بھرا خط اور قیمتی تحفہ ملا ہے۔بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اور جیکولین فرنینڈس سے ماضی میں مبینہ تعلق میں رہنے والے ملزم سکیش چندر شیکھر نے جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر خط کے ہمراہ شاندار تحفہ بھی بھیجا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سکیش چندر شیکھر منی لانڈرنگ کیس میں 2015 سے جیل میں قید ہے اور وہ اکثر جیکولین فرنینڈس کو خط بھیجتا ہے۔ اس بار چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے پر اداکارہ کو خط کے ہمراہ قیمتی پرائیویٹ جیٹ(نجی طیارہ)تحفے میں دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندر شیکھر نے جیکولین کے نام خط میں لکھا کہ جیکی، میں تم سے بہت، بہت محبت کرتا ہوں، تم جانتی ہو کہ ہمارے لیے ویلنٹائن ڈے کتنا خاص ہے، ہماری محبت کا آغاز اسی دن ہوا تھا، وہ دن جب ہم نے ایک دوسرے کو مکمل طور پر قبول کیا اور معاف کیا۔ یہ ہمیشہ ہماری زندگی کا سب سے خاص دن رہے گا۔

ویلنٹائن ڈے ہے، تو میں تمہیں سرپرائز دیے بغیر کیسے رہ سکتا ہوں؟ تمہارا ویلنٹائن ڈے گفٹ ایک خاص طور پر تیار کردہ گلف اسٹریم جیٹ ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چندر شیکھر نے خط میں بتایا کہ اس جہاز کا رجسٹریشن نمبر جیکولین کی تاریخ پیدائش ہے۔اپنے خط میں چندر شیکھر نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ اس جیٹ کو اپنی ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر چندرشیکھرسے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات ہیں جبکہ چندرشیکھر پرکروڑوں روپے کے فراڈ اور بھتہ وصول کے سنگین الزامات ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…