لاہور (این این آئی) پاکستان شوبز کے معروف اداکار مرزا گوہر رشید اور اداکارہ کبری خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔گوہر رشید اور کبری خان نے انسٹاگرام پر نکاح کے بعد عمرے کی ادائیگی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
تصویر میں گوہر اور کبری خان کو خانہ کعبہ کے غلاف کو ہاتھ لگاتے اور خانہ کعبہ کے سامنے ایک دوسرے کو مسکراتے ہوئے دیکھ کر تصویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے اللہ کے سامنے 70ہزار فرشتے گواہ اور رحمت ہم پر بارش بن کر برس رہے ہیں۔ گوہر رشید اور کبری خان کے مداح اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے تبصرے میں انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس خوبصورت جوڑے کے مداح ان سے محبت اور نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔