جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

میرا پر برطانیہ میں داخلے پر 10 سال کی پابندی کیسے لگی؟

datetime 13  فروری‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)اداکارہ میرا کو برطانیہ میں داخلے پر 10 سالہ پابندی کا سامنا رہا جس کی وجہ اب سامنے آگئی ہے۔ نجی ٹی وی نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا کو انگریزی زبان کے انٹرویو میں ہونے والی غلط فہمی کے باعث برطانوی امیگریشن حکام نے روک دیا تھا۔

اداکارہ کی والدہ شفقت زہرا بخاری کے مطابق میرا کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر امیگریشن افسر نے ٹرانزٹ سے متعلق سوال کیا لیکن میرا نے بار بار ٹرانزیکشن کا ذکر کیا جس سے دونوں جانب غلط فہمی پیدا ہوئی۔ مزید برآں میرا اپنی والدہ کا مکمل نام بھی صحیح طریقے سے نہیں بتا سکیںجس کی وجہ سے معاملہ مزید خراب ہوگیا۔میرا کی 10 سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد ان کے ٹریول ایجنٹ نے دوبارہ وزٹ ویزہ کے لیے درخواست دی لیکن غلط معلومات فراہم کرنے کی وجہ سے اسے مسترد کر دیا گیا۔ میرا نے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک نیا وکیل کر لیا ہے جو ان کی ویزہ اپیل پر کام کر رہا ہے۔

میرا کی والدہ نے برطانوی ہائی کمیشن سے اپیل کی ہے کہ ان کی بیٹی کو ویزہ دیا جائے کیونکہ ان کی چھوٹی بہن جرمنی میں اور دوسری بہن لندن میں وکیل ہیں، جبکہ ان کی ماں زیادہ تر برطانیہ میں رہتی ہیں۔والدہ نے مزید کہا کہ میرا کے کئی فلمی پروجیکٹس لندن میں شوٹ ہونے ہیں، جو صرف اسی وقت مکمل ہو سکتے ہیں جب وہ برطانیہ آ سکیں۔ میرا عالمی سطح کی اداکارہ ہیں اور دنیا بھر میں کام کر رہی ہیں، برطانوی حکومت کو انہیں ویزہ دینا چاہیے۔میرا گرین کارڈ ہولڈر ہیں اور باقاعدگی سے امریکہ جاتی ہیں لیکن برطانیہ میں ان کی انٹری اب بھی ممکن نہیں ہو سکی۔

والدہ کے مطابق، کئی بین الاقوامی سرمایہ کار میرا کی فلموں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں لیکن ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے یہ پروجیکٹس تعطل کا شکار ہیں۔میرا کی والدہ نے ان کی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہاکہ میرا بہت ذہین ہیں، وہ جانتی ہیں کہ میڈیا میں کیسے رہنا ہے۔ وہ متنازعہ بیانات دیتی ہیں اور وائرل ہو جاتی ہیں۔ وہ ہمارے خاندان کی کفیل ہیں اور سب کا خیال رکھتی ہیں، وہ سب سے مہربان انسان ہیں، اللہ نے انہیں بہت نوازا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…