جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

ماہرہ خان کو بولڈ تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

datetime 12  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سپر سٹار ماہرہ خان کو حال ہی میں انسٹاگرام پر بولڈ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے پر تنقید سامنا ہے۔اداکارہ کی تعریفیں کرنے والے صارفین نے ماہرہ خان کو برے کمنٹس پر توجہ نہ دینے کا مشورہ بھی دیا اور انہوں نے اداکارہ کے انداز اور اداوں کو خوب پسند کیا۔جہاں صارفین نے ماہرہ خان کے لباس اور اداوں کو پسند کیا، وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور انہیں بولی ووڈ اور بھارتی اداکاراوں کی کاپی کرنے کی کوشش قرار دیا۔صارفین نے ان کے لباس اور انداز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ اس لباس میں پاکستانی سے زیادہ دوسرے خطے کی اداکارہ لگتی ہیں۔

ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کردہ تصاویر میں سے بعض تصاویر میں ساڑھی سے ان کے جسم کے بعض حصے دکھائی دیے، جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔تصاویر اور ویڈیوز میں ماہرہ خان ساحل سمندر پر بھیگی رات پر رومانوی انداز میں ٹہلتی دکھائی دیتی ہیں، سوشل میڈیا صارفین میں سے بعض صارفین نے ماہرہ خان کو بنگالی، بعض نے گجراتی تو بعض نے بھارتی اداکاراوں جیسا قرار دیا۔

تصاویر اور ویڈیوز میں اداکارہ نے سرخ اور نارنجی رنگوں کے امتزاج کی ساڑھی پہن رکھی تھی اور انہوں نے لباس کی مناسبت سے میک اپ بھی کر رکھا تھا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کرہ تصاویر اور ویڈیوز کو کافی سراہا گیا، لوگوں نے ان کی خوبصورتی اور اداوں کی تعریفیں بھی کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…