پیر‬‮ ، 10 فروری‬‮ 2025 

خاتون مداح مرنے سے قبل اربوں روپے کی جائیداد سنجے دت کے نام کرگئیں

datetime 10  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت کی ایک خاتون مداح نے اپنی موت سے قبل اربوں روپے مالیت کی جائیداد ان کے نام کر دی، جس کی خبر سامنے آتے ہی سب حیران رہ گئے۔عام طور پر مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں سے محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں، لیکن بعض اوقات یہ عقیدت دیوانگی کی حدوں کو بھی چھو جاتی ہے۔

کچھ مداح صرف اپنے پسندیدہ فنکار سے ملاقات کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، جبکہ بعض کی محبت اس قدر شدید ہوتی ہے کہ وہ غیر معمولی اقدامات کر گزرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں ایک خاتون مداح نے اپنی بھاری مالیت کی جائیداد سنجے دت کے نام کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سنجے دت کو 2018 میں پولیس کی جانب سے اطلاع ملی کہ ان کی ایک مداح، نشا پٹیل، اپنی وفات سے ایک دن قبل وصیت میں اپنی پوری جائیداد ان کے نام کر گئی ہیں۔ اس جائیداد کی مجموعی مالیت 72 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 2 ارب 29 کروڑ پاکستانی روپے) بتائی جا رہی ہے۔

نشا پٹیل کی وصیت میں واضح طور پر سنجے دت کو بینک اکاؤنٹس اور دیگر اثاثوں کے وارث کے طور پر نامزد کیا گیا تھا، اور ان کے وکیل نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق، سنجے دت نے نشا پٹیل کو ذاتی طور پر نہیں جانتے تھے اور اسی بنا پر انہوں نے اس جائیداد پر کسی بھی قسم کا دعویٰ کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ سنجے دت اس جائیداد کا کوئی حصہ نہیں لیں گے اور نہ ہی اس میں کوئی دلچسپی رکھتے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنجے دت خود بھی ایک امیر اداکار ہیں اور 295 کروڑ بھارتی روپے مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں۔ ان کے پاس ممبئی اور دبئی میں پرتعیش مکانات موجود ہیں، جبکہ وہ ایک فلم کا معاوضہ 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ، سنجے دت کے پاس کئی مہنگی گاڑیاں بھی ہیں، جن میں رولز روئس، رینج روور، فراری، اوڈی اور بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔ ان گاڑیوں کی قیمت بھی کروڑوں میں ہے۔یہ حیران کن واقعہ سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بن چکا ہے، جہاں لوگ مداحوں کی اس بے لوث عقیدت پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…