جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

‘ماورا امیر ہو گئیں! شادی کی تصاویر وائرل

datetime 6  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)لالی و بالی ووڈ اداکارہ ماورا حسین نے اچانک ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کر کے مداحوں کو 440 واٹ کا جھٹکا دیا ہے۔اگر ایسا کہا جائے کہ ماورا اور امیر کی شادی کی تصویروں نے سوشل میڈیا ہائی جیک کیا ہوا ہے تو یہ غلط نہ ہو گا۔گزشتہ شام ماورا حسین کی امیر گیلانی سے شادی کی تصویروں کا سامنے آنا ہی تھا کہ یہ پاکستان سمیت بھارتی میڈیا پر بھی وائرل نظر آئیں۔شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات جہاں اس جوڑی کو شادی کی مبارک باد دے رہی ہیں وہیں مداح بھی خوش گوار حیرانی میں ڈوبے اپنی پسندیدہ آن اسکرین جوڑی کے حقیقت میں بھی ہاتھ تھامنے پر ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر 9.1 ملین فالوور رکھنے والی ماورا حسین کو بہن و اداکارہ عروہ حسین نے بھی سوشل میڈیا پر مبارک باد دی ہے اور اپنے بہنوئی امیر گیلانی کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا ہے۔عروہ حسین اور ان کے شوہر، اداکار و گلوکار فرحان سعید نے مشترکہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر اپلوڈ کی ہیں۔ان تصاویر میں جہاں یہ دونوں جوڑیاں حسین نظر آ رہی ہیں وہیں صارفین کی نظریں فرحان اور عروہ کی ننھی پری، جہاں آرا پر بھی جم گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس وقت ہر جگہ صرف ماورا اور امیر کی شادی کی تصاویر دکھائی دے رہی ہیں جنہیں صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…