جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہے، ان کے افیئرز ہوتے ہیں، فرح اقرار

datetime 28  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے دعوی کیا ہے کہ جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے، ان کے افیئرز چل رہے ہوتے ہیں اور ان کی بیویاں بھی انہیں ایسا کرنے کی اجازت دے دیتی ہیں۔فرح اقرار نے حال ہی میں رابی پیرزادہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوہر کی ایک سے زائد شادیوں سمیت مردوں کی زائد شادیوں پر کھل کر بات کی۔فرح اقرار نے کہا مجھے نہیں لگتا میرے شوہر کی دونوں بیویاں ان کیخلاف ہوگئی ہیں، میں ایسی غلط اور منفی سوچ ہی نہیں رکھتی۔

انہوں نے بتایا کہ آج کل میرے شوہر اپنی دونوں بیویوں اور بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک دورے پر ہیں لیکن مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی کہتی رہی ہوں کہ مجھے شوہر کی شادیوں سے کوئی مسئلہ نہیں، جب خدا نے مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دی ہے تو میں انہیں روکنے والی کون ہوتی ہیں؟ ، اگر وہ چوتھی شادی بھی کرنا چاہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے، ان کے غیر ازدواجی تعلقات چل رہے ہوتے ہیں اور انہیں اپنی بیویاں ہی افیئرز کی اجازت دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ میری بات بہت سارے افراد کو بری لگے لیکن سچ یہی ہے کہ جن کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے، ان کے افیئرز چل رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیویاں ہی اپنے شوہروں کو کہتی ہیں کہ گرل فرینڈ رکھ لو، افیئرز کرلو لیکن گھر میں دوسری بیوی نہیں لانا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…