بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی؟ خلیل الرحمان قمر کا بڑا انکشاف

datetime 27  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حالیہ دنوں میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران ایسا انکشاف کیا ہے جس نے شوبز انڈسٹری میں ہلچل مچادی ہے۔ پہلی بار انہوں نے اداکار فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے اپنی شادی کا کھل کر ذکر کیا ہے۔یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب خلیل الرحمان قمر نے معروف صحافی ارشاد بھٹی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔پوڈکاسٹ کے دوران ارشاد بھٹی نے ان سے ڈرامہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے بارے میں ایک دلچسپ سوال کیا۔

انہوں نے پوچھا کہ اس ڈرامے میں ایک خاتون اپنے شوہر کو چھوڑ کر دوسرے مرد کے پاس جاتی ہے، اور اسی طرح فیصل قریشی کی اہلیہ نے بھی انہیں چھوڑ کر آپ سے شادی کی۔ کیا یہ ڈرامہ آپ کی ذاتی زندگی سے متاثر تھا؟اس سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے واضح کیا کہ ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ان کی ذاتی زندگی سے متاثر نہیں تھا، لیکن جب یہ ڈرامہ نشر ہو رہا تھا تو لوگوں نے ایسی قیاس آرائیاں ضرور کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل قریشی ان کے قریبی دوست ہیں اور انہوں نے ہی انہیں شوبز میں متعارف کرایا تھا۔ خلیل نے فیصل کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور ان کا آڈیشن دیکھ کر وہ حیران رہ گئے تھے۔تاہم، بعد میں خلیل الرحمان قمر نے وہ بات کہی جس کا سب کو انتظار تھا۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ انہوں نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کی ہے، لیکن اس بات پر زور دیا کہ فیصل کی طلاق کی وجہ وہ نہیں تھے۔خلیل کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی پہلے سے طے شدہ تھی، اور انہوں نے اس معاملے پر دونوں کو سمجھانے کی کوشش بھی کی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ان کی فیصل کی سابقہ اہلیہ سے صرف دو بار ملاقات ہوئی تھی اور وہ انہیں بیٹا کہہ کر مخاطب کرتی تھیں۔ شادی کی وجہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں وہ ابھی تفصیلات نہیں بتا سکتے لیکن جلد ہی کھل کر بات کریں گے۔خلیل الرحمان قمر کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، اور لوگ اس کہانی کے مزید پہلو جاننے کے لیے بے صبری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…