بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

بالی وڈ کے نامور اداکار سیف علی خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے

datetime 23  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے نامور اداکار سیف علی خان ایک اور مشکل میں پھنس گئے جن کی خاندانی جائیداد پر حکومت کے قبضے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کی ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت میں پٹودی خاندان کی تاریخی جائیدادوں پر لگائی گئی اس پابندی کو اٹھا لیا ہے، جس کی مالیت تقریبا 15ہزار بھارتی کروڑ روپے ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کے فیصلے کی وجہ سے اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ سیف کا خاندان 1968 کے اینمی پراپرٹی ایکٹ کے تحت سرکاری حصول میں اپنی جائیداد کھو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹودی خاندان کی ان جائیدادوں میں فلیگ اسٹاف ہاس بھی شامل ہے جہاں سیف علی خان نے اپنا بچپن گزارا۔

اس کے ساتھ نور الصباح پیلس، دارالسلام، حبیبی کا بنگلہ، احمد آباد پیلس، کوہیفزہ پراپرٹی اور دیگر بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس نے سماعت کے دوران متعلقہ فریقوں کو 30 دنوں کے اندر نمائندگی داخل کرنے کی ہدایت کی، ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی ریماکس دیے کہ ‘اگر آج سے 30 دنوں کے اندر کوئی نمائندگی داخل کی جاتی ہے، تو اپیل اتھارٹی حد کے پہلو کو اشتہار نہیں دے گی اور اپیل کو اپنے میرٹ پر نمٹائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…