منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

کبریٰ خان نے فروری میں اپنی شادی ہونے کی تصدیق کردی

datetime 20  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبری خان نے ڈھکے چھپے الفاظ میں آئندہ ماہ شادی کا اعتراف کر لیا۔حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جہاں کبری خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔دورانِ گفتگو کبری خان نے آئندہ ماہ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر لب کشائی کی۔کانٹینٹ کری ایٹر نے اداکارہ سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید گوہر کی عدم موجودگی کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے، انہیں یہاں ہونا چاہیے۔

کانٹینٹ کری ایٹر نے کبری خان نے مزید پوچھا کہ آپ فروری میں شادی کرنے والی ہیں؟ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں شادی کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ ہاں بظاہر میں فروری میں شادی کرنے والی ہوں۔خیال رہے کہ اداکارہ کبری خان اور گوہر رشید کے درمیان رومانوی تعلقات اور شادی کی خبریں گزشتہ سال سے زیرِ گردش تھیں جن کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔یہ جوڑا آئندہ ماہ کی 22 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہا ہے۔دی کرنٹ کے مطابق کبری خان اور گوہر رشید آئندہ ماہ 22 فروری کو شادی کرنے جا رہے ہیں۔اس خوبصورت جوڑی کی شادی کی تقریبات پاکستان کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی میں ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…