جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

حملہ آور کو سیف علی خان پر بار بار حملہ کرتے دیکھا، کرینہ کپور

datetime 18  جنوری‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر گھر میں ہونے والے حملے کے بعد اہلیہ کرینہ کپور نے پولیس کو بیان درج کرا دیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے گزشتہ روز باندرا پولیس کو اپنے گھر پر بیان ریکارڈ کرایا۔کرینہ کپور نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور مشتعل تھا ،میں نے اسے سیف علی خان پر بار بار حملہ کرتے دیکھا، ہماری پہلی ترجیح سیف کو ہسپتال لے جانا تھی۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور موقع سے فرار ہوتے وقت گھر کی کوئی قیمتی چیز ساتھ لے کر نہیں گیا، حملے کے وقت سیف علی خان دونوں بچوں کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔کرینہ کپور نے کہا کہ جب حملہ آور بچوں تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوا تو اس نے سیف علی خان پر بار بار حملہ کیا۔اداکارہ نے کہا کہ اس سارے واقعے کے بعد میں بہت ڈر اور گھبرا گئی تھی جس وجہ سے میری بہن کرشمہ کپور مجھے اپنے گھر لے گئی تھی۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…