ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے خلیل الرحمان قمر کو ایک غیر مہذب شخص قرار دیدیا

datetime 11  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے نامور مصنف خلیل الرحمان قمر کو ایک غیر مہذب شخص قرار دے دیا۔تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ نادیہ افگن نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے شو میں شرکت کی جہاں انہوںنے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے نامور مصنف خلیل الرحمان قمر کو ایک غیر مہذب شخص قرار دے دیتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا انکشاف کردیا۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کون خلیل کہہ کر لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں؟ میں انہیں نہیں جانتی ، میں ان کا نام تک نہیں سننا چاہتی اور نہ ہی ان کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے پہلی بار انہیں ایک مشہور پروڈیوسر کے دفتر میں دیکھا، جہاں ایک شخص سگریٹ پی رہا تھا اور ٹانگ پر ٹانگ رکھے بیٹھا تھا،میں نے سلام کیا، اس نے غرور سے مجھے دیکھا اور سلام کا جواب نہیں دیا۔

نادیہ کے مطابق خلیل الرحمان خواتین سے بات کرنے کے آداب نہیں جانتے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات کے دوران وہ ان سے اچھا تاثر نہیں لے سکیں ، ان کا رویہ کسی مہذب انسان کا رویہ نہیں تھا۔ اداکارہ کے مطابق اس وقت میں نہیں جانتی تھی کہ وہ ایک رائٹر ہیں لیکن پہلی ہی ملاقات کے بعد میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں ان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گی۔نادیہ نے کہاکہ وہ شخص ایک اچھا رائٹر تو ہوسکتا ہے لیکن ایک اچھا انسان کبھی نہیں ہوسکتا کیونکہ اسے بات کرنے تک کی تمیز نہیں تھی اور مجھے ایسے انسان سے منفی وائبز کا معلوم ہوجاتا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…