ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

گلوکار اے آر رحمان ہر گانا گانے کے لیے تقریبا 3 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں

datetime 7  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت میں گلوکاروں کی کمائی کے حوالے سے حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے گلوکار کی فیس 3 کروڑ روپے فی گانا ہے، جو ارجیت سنگھ، شریا گھوشال اور سونو نگم جیسے مشہور گلوکاروں سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔رپورٹس کے مطابق، بھارت کے نامور موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان ہر گانا گانے کے لیے تقریبا 3 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنی زیادہ تر توجہ کمپوزیشن پر مرکوز رکھتے ہیں اور گلوکاری صرف محدود مواقع پر کرتے ہیں۔

رحمان کی اس غیر معمولی فیس کا مقصد کمپوزرز کو اپنی طرف رجوع کرنے سے روکنا ہے۔ وہ عموما صرف اپنی ہی کمپوز کی گئی موسیقی پر گاتے ہیں، اور اگر وہ کسی اور کی کمپوزیشن پر گاتے ہیں تو پروڈیوسرز کو بھاری رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔پارٹ ٹائم گلوکاروں کے برعکس، فل ٹائم گلوکاروں میں شریا گھوشال سب سے زیادہ معاوضہ لیتی ہیں، جو فی گانا 25 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ ان کے بعد سنی دھی چوہان اور ارجیت سنگھ آتے ہیں، جو 18 سے 20 لاکھ روپے فی گانا چارج کرتے ہیں۔سونو نگم اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں، جو 15 سے 18 لاکھ روپے فی گانا وصول کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ریپر بادشاہ اور گلوکار دلجیت دوسانجھ نے حالیہ برسوں میں اپنی فیس میں اضافہ کیا ہے اور ممکنہ طور پر ٹاپ 5 میں شامل ہو سکتے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…