جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

datetime 7  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ثنا خان اور ان کے شوہر انس نے انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ 5 جنوری کو ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قرآن کی تلاوت جاری تھی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا تھا کہ اللہ تعالی نے ہر چیز مقدر میں لکھ دی ہے، وقت آنے پر اللہ اسے عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔

یاد رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔2023 میں ثنا خان اور مفتی انس کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔اداکارہ ثنا خان نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ مفتی انس کا رشتہ ان تک معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی وائس نوٹ میں پہنچا تھا جسے سن کر وہ حیران رہ گئی تھیں۔بعد ازاں جوڑے نے اپنے پہلے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھا تھا۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…