جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

لالی ووڈ کو انڈسٹری سے جڑی کن دو شخصیات نے تباہ کیا؟ سعود کا بڑا انکشاف

datetime 6  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سعود قاسمی نے لالی ووڈ انڈسٹری کے زوال کا ذمہ دار فلمی صنعت کے دو مشہور اداکاروں کو ٹھہرا دیا۔حال ہی میں اداکار میزبان احمد بٹ کے پوڈ کاسٹ کے مہمان بنے جس میں انہوں نے لالی ووڈ انڈسٹری کی تباہی کا ذمے دار اداکار شان اور ڈائریکٹر سید نور کو ٹھہرایا۔سعود قاسمی نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان سے قبل کے لوگوں نے بھی صرف اپنا بزنس دیکھا اور فلم انڈسٹری کو نظر انداز کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ مرحوم سلطان راہی نے اگرچہ بہت اچھا کام کیا لیکن ان کی وجہ سے بہت سے ملازمین بے روزگار ہوگئے کیونکہ وہ میک اپ نہیں کرواتے تھے تو میک اپ مین بے روزگار ہوگئے۔

سعود نے اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہ کہ میرا فلموں میں آنا حادثاتی تھا، مجھے ایک کردار کی پیشکش کی تو میں نے منع کردیا کہ یہ کام مجھ سے نہیں ہوپائے گا، پروڈیوسر کے اصرار کرنے پر میں نے فلموں میں کام کیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ میرا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے، میرے والد نے 1947 میں قیام پاکستان کے وقت ریڈیو پر قرآن پاک کی تلاوت تھی، ان کے خاندان کے بیشتر افراد قرآن کے مشہور قاری ہیں، انہوں نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے سے متعلق انہوں نے اپنے خاندان کو نہیں بتایا تھا۔سعود نے مزید بتایا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آیا تھا پاکستان میں فلمیں بننا شروع ہوئی تھیں، میری فلمیں ہٹ بھی ہورہی تھیں، انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ لالی وڈ کی تباہی کا ذمے دار صرف شان نہیں بلکہ ہم سب ہی ہیں، شان کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ دوسروں میں کیڑا نکالنے سے پہلے اپنا کیڑا ختم کردے یعنی دوسروں میں نقص نہ نکالے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…