پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

7 ماہ کی حاملہ تھی جب پھٹے کپڑوں میں مجھے گھر سے نکال دیا گیا، جگن کاظم کاانکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اداکارہ جگن کاظم نے انکشاف کیا ہے کہ 7ماہ کی حاملہ تھی جب مجھے سابق شوہر نے پھٹے کپڑوں کے ساتھ گھر سے باہر پھینک دیا تھا۔ایک پوڈ کاسٹ میں نجی زندگی اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ادارہ جگن کاظم نے کہاکہ میں 7ماہ کی حاملہ تھی اس حالت میں مجھے پھٹے کپڑوں کے ساتھ اپارٹمنٹ کے باہر پھینک دیا گیا تھا اللہ سامنے والوں کو زندگی دے جنہوں نے میرے اوپر چادر ڈالی تھی۔اداکارہ نے کہاکہ بیٹا اب 18سال کا ہوگیا ہے وہ وقت بھی نکل گیا، الحمدللہ فیصل (دوسرے شوہر)نے جس طریقے سے حمزہ کی پرورش کی قابل تعریف ہے۔جگن کاظم نے کہاکہ میں رات کو چیخیں مارتے ہوئے جاگتی تھی اور فیصل پوچھتے تھے کیا ہوا ہے، میرے سارے جاننے والے پوسٹ کرتے تھے جب سنتی تھی لگتا تھا کہ جیسے میری کوئی روح مروڑ رہا ہے، مجھے مرنے سے ڈر نہیں لگتا ذلالت کی موت سے ڈرتی ہوں، مرنا قبول ہے ذلیل ہوکر مرنا قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مجھے اپنا آپ پاگل لگتا تھا اب میں وہ وقت یاد کرتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ وہ میری زندگی کا دردناک لمحہ تھا۔اداکارہ نے کہاکہ اگر کوئی خاتون پھنستی ہے اور میں اس کی مدد کرسکتی ہوں تو ضرور کروں گی، سب سے پہلے اپنے آپ کو ذہنی مسائل سے نکالوں، باہر نکالو کچھ کرو، اپنے بچوں کے لیے کام کرو، رونا رونے سے کچھ نہیں ہوتا تین تین سال کی ڈپریشن میں لوگ چلے جاتے ہیں۔جگن کاظم نے کہاکہ میرے بیٹے حمزہ کو انزائٹی ہے جس کے حل کیلئے میں مدد کرتی ہوں، اگر ایک بچہ کہہ رہا ہے میرے ساتھ فلاح مسئلہ ہے اور ہم اس کی نہ سنیں تو وہ کیا کرے گا منشیات کی طرف ہی جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…