جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر تہلکہ: رنویر سنگھ کی نئی فلم کی جھلکیاں وائرل

datetime 3  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)مشہور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہو گئیں۔ ان تصاویر میں رنویر سنگھ کو ایک سردار کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جو جنگی ماحول میں مکمل تیار ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری معروف فلم ساز آدتیہ دھر کر رہے ہیں، اور اس فلم کا ممکنہ نام ”دھرندھر” بتایا جا رہا ہے۔لیک شدہ تصاویر میں رنویر سنگھ کو ایک جانب پگڑی باندھے ہوئے سردار کے روپ میں دکھایا گیا، جبکہ دوسری تصاویر میں وہ لمبے بالوں کے ساتھ ایک جنگی رائفل تھامے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

یہ فلم جنگ کے پس منظر پر مبنی ہے، جس کا ذکر آدتیہ دھر نے اپنی پہلے کی گفتگو میں کیا تھا۔رنویر سنگھ کی ان تصاویر پر مداحوں نے زبردست ردعمل دیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے نئے روپ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا: “یہ فلم ہٹ ہوگی”, لگ رہا ہے، رنویر اپنے بہترین میں ہیں۔رپورٹس کے مطابق، اس فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ سنجے دت، ارجن رامپال، آر مادھون، اور اکشے کھنہ جیسے بڑے اداکار شامل ہیں۔ حال ہی میں اداکار راکش بیڈی نے بھی انسٹاگرام پر فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خبر دی، جس میں فلم کا نام ”دھرندھر” بتایا گیا، لیکن بعد میں انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…