جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

عروج پر شوبز چھوڑنے والی اداکارہ کی دولت نے سب کو حیران کر دیا

datetime 3  جنوری‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ آشکا گوراڈیا نے اپنی شاندار اداکاری کیرئیر کو خیرباد کہہ کر کاسمیٹک بزنس میں قدم رکھا۔ آج وہ اپنی کمپنی کی کامیابی کی بدولت کمائی میں کئی بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔آشکا گوراڈیا نے 2019 میں ٹی وی انڈسٹری چھوڑنے کے بعد 2020 میں اپنے دوستوں اشوتوش ولانی اور پریانک شاہ کے ساتھ رینی کاسمیٹکس کی بنیاد رکھی۔

صرف دو سالوں میں، ان کی کمپنی کی مالیت 100 ملین ڈالر یعنی 820 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔آشکا گوراڈیا اس کمپنی کی ڈائریکٹر اور چیف مارکیٹنگ آفیسر ہیں۔ ان کی کمپنی کے پورٹ فولیو میں 200 سے زائد مصنوعات شامل ہیں، جو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔ گزشتہ سال کمپنی نے 25 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی، اور اس کے بعد اس کی کل ویلیو ایشن 100 ملین ڈالر بتائی گئی۔آشکا نے 2002 میں شو اچانک 37 سال بعد سے ٹی وی انڈسٹری میں قدم رکھا اور مشہور ڈرامے کسوم میں کْمْد کا کردار ادا کیا۔ وہ کئی مشہور شوز جیسے سندور تیرے نام کا، میرے اپنے اور ویرْدھ میں بھی جلوہ گر ہوئیں۔ انہوں نے 2019 میں شو ڈائن کے بعد اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…