منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پلک تیواری اور ابراہیم علی خان کے افیئر پر شویتا تیواری کا بیان سامنے آگیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ شویتا تیواری نے کہا ہے کہ یہ افواہیں سننے کو ملتی ہیں میری بیٹی ہر تیسرے آدمی کو ڈیٹ کررہی ہے ایک انٹرویو میں بیٹی پلک تیواری اور سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کے افیئر پر گفتگو کرتے ہوئے شویتا نے کہا کہ یہ افواہیں سننے کو ملتی ہیں کہ میری بیٹی ہر تیسرے آدمی کو ڈیٹ کررہی ہے اور میں ہر سال شادی کررہی ہوں۔شویتا نے کہا کہ افواہیں اب مجھے پریشان نہیں کرتیں، ان تمام برسوں میں، میں نے محسوس کیا ہے کہ لوگوں کی یادداشت صرف چار گھنٹے تک رہتی ہے، اس کے بعد وہ خبر بھول جاتے ہیں۔ تو پھر پریشان کیوں ہوا جائے؟۔

شویتا نے کہا کہ افواہوں کے مطابق تو میں پہلے ہی تین بار شادی کرچکی ہوں،یہ باتیں تب اثر کرتی تھیں جب سوشل میڈیا نہیں تھا اور کچھ صحافی آپ کے بارے میں اچھی باتیں لکھنا پسند نہیں کرتے تھے، کیونکہ اداکارہ کے بارے میں منفی خبریں ہی بکتی ہیں۔ اس دور سے نمٹنے کے بعد ان باتوں کا اب مجھ پر اثر نہیں ہوتا۔شویتا نے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے حوالے سے کہا کہ میرے دور میں سوشل میڈیا اتنا نہیں تھا، اس لیے میں نہیں جانتی تھی کہ ٹرولنگ سے کیسے نمٹنا ہے، لیکن میری بیٹی نے سب سے پہلے یہ سیکھا کہ ٹرولنگ سے کیسے نمٹا جائے۔ میں نے پلک کو انھیں ہینڈل کرتے ہوئے دیکھا اور میں نے اس سے سیکھا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…