جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پرانی محبت جاگ اٹھی؟ سلمان خان کیلیے کترینہ کا پیغام وائرل

datetime 30  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر سابق محبوبہ کترینہ کیف کا محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ سلمان کی 59 میں سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خاص انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے سلمان خان کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ تہنیتی پیغام دیا ہے۔ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں سلمان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘سالگرہ بہت مبارک ہو ، زندگی کی تمام شاندار چیزیں اس سال اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں’۔یاد رہے کہ کترینہ اور سلمان خان کا ایک طویل تعلق رہا ہے، اور کئی سال تک دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی گردش میں رہیں۔ لیکن کچھ عرصے بعد سلمان خان کے دیگر معاشقوں کی خبروں کی طرح یہ گرد بھی بیٹھ گئی۔ کترینہ کیف نے 2021 میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کرلی تھی اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…