بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

راحت فتح علی کے بنگلا دیش میں چرچے، ماضی کی مقبول اداکارہ شبنم سے ملاقات

datetime 23  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے بنگلا دیش میں بھی چرچے ہونے لگے، گلوکار کے اعزاز میں پاکستان ہائی کمشنر کی جانب سے عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔راحت فتح علی خان ان دنوں بنگلا دیش کے دورے پر ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں کو سلسلہ جاری ہے، گلوکار کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر احمد معروف نے عشائیہ بھی دیا۔

عشائیے میں ماضی کی معروف اداکارہ شبنم بھی شریک ہوئیں اور راحت فتح علی خان کو عظیم گلوکار قرار دیدیا۔ہائی کمشنر نے معروف فنکاروں اور نامور شخصیات کی موجودگی سے بھرپور شام کو ایک پرجوش محفل میں تبدیل کرنے پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے راحت فتح علی خان اور ان کی ٹیم کا ڈھاکہ کا دورہ کرنے اور بنگلا دیش میں اپنی شاندار پرفارمنس سے اپنے مداحوں کو مسحور کرنے پر بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔مہمانوں نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فنی اور ثقافتی روابط کا جشن مناتے ہوئے ایک خوشگوار شام گزاری۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…