جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کپل کے شو میں کام کرنا میری سب سے بڑی غلطی تھی، نسیم وکی

datetime 23  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کے نامور تھیٹر اداکار اور کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کرنا میری سب سے بڑی غلطی تھی۔نسیم وکی نے یہ بات حال ہی میں ساتھی مزاحیہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے ساتھی فنکاروں کے رویے سے مایوس ہو کر کہی۔نسیم وکی کے مطابق انہیں سرحد پار کام کرنے سے محبت و تعریف سے زیادہ تنقید اور مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے دو اداکاروں اور میزبانوں کا نام لیتے ہوئے کہا کہ میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن انہوں نے میرے بارے میں کچھ تبصرے و بیانات اس طرح دیئے کہ سرحد پار جا کر کام کرنا کوئی بہت بڑی کامیابی نہیں ہے جبکہ ایک میزبان کو تو میں ذاتی طور پر جانتا بھی نہیں ہوں۔

انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شرمندگی ہے، میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے کہ میں نے کامیڈی نائٹس ود کپل میں کام کیا جس کی وجہ سے مجھے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا، نہ کوئی پزیرائی ملی بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے پر الٹا مجھ پر اور میرے کام پر تنقید کی گئی کہ میں نے وہاں جا کر کیا ہی کیا ہے؟کامیڈین نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی انڈسٹری میں کامیڈین بغیر سکرپٹ کے کام کرتے ہیں، اس لیے کامیاب نہیں ہوتے خاص طور سے تھیٹر میں اب کوئی بھی نوجوان اداکار ریہرسل نہیں کرتا، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 10 برس میں کوئی نیا ٹیلنٹ کامیڈی کے میدان میں نہیں ابھرا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…