منگل‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2024 

اداکارہ ریکھا کی شادی نہ کرنے کی حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 16  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) اپنی اداؤں، دلکشی اور صلاحیتوں سے ہزاروں دل جیتنے والی اداکارہ ریکھا کی شادی نہ کرنے کی حیران کن وجہ سامنے آئی ہے اور یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ ک مطابق ریکھا نے شوبز سفر کا آغاز 1960 کی دہائی کے آخر سے کیا اور سامعین کو مسحور کر کے رکھ دیا تھا۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز تیلگو سے کیا اور پھر 1970 میں بالی ووڈ انڈسٹری میں ساون بھادون فلم سے ڈیبیو کیا۔ریکھا کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر چھا گئی اور پھر اس کے بعد سے اداکارہ نے بلندیوں کی نئی منازل طے کیں۔

انہوں نے بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔اداکارہ کے امیتابھ بچن سے رومانوی تعلقات کے علاوہ نجی زندگی کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئیں اس کے بعد ریکھا نے معروف کاروباری شخصیت مکیش اگوال سے شادی کی تاہم کچھ عرصے میں اْن کے شوہر نے خودکشی کرلی اْس کے بعد سے ریکھا نے شادی نہیں کی۔شوہر کی زندگی میں اداکارہ نے خاتون مینیجر فرزانہ کو اپنے ساتھ رکھا جس مرنے کے بعد اْن کے بہت قریب ہوگئی اور بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں کے درمیان بہت ‘خاص تعلقات’ ہیں، جب یہ منظر عام پر آئے تو سب حیران رہ گئے تھے۔ریکھا کی منیجر فرزانہ اداکارہ کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ فرزانہ کو اکثر ریکھا کے سائے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، وہ اس کے ساتھ رہتی ہیں، بالخصوص اداکارہ جب خاص حالت میں خاص مواقعوں پر مخصوص لباس میں زندگی کا لطف اٹھا رہی ہوتی ہیں تو مینیجر اْن کے ساتھ ہی ہوتی ہیں۔

فرزانہ کا بلواسطہ تعلق شوبز انڈسٹری سے تو نہیں ہے تاہم اْن کے والد پروڈکشن کنٹرولر تھے اور وہ خود ہدایت کار بننے کی خواہش مند بھی تھیں۔ایک سیٹ پر اْن کی ریکھا سے ملاقات ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے اْن کی خدمات حاصل کی اور 30 سال سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود فرزانہ آج بھی ریکھا کے ساتھ کام کررہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر فرزانہ کی والدہ بیمار ہوئیں تو وہ دن میں اْن کی تیمارداری کرتی مگر رات ریکھا کے ساتھ ہی گزارتی تھیں۔ فرزانہ کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ ریکھا سے بہت زیادہ متاثر ہیں اور اپنی زندگی کو اْن کے لیے وقف کرچکی ہیں۔



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…