جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سپر اسٹار الو ارجن کی پولیس حراست میں ویڈیو سامنے آگئی

datetime 14  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)سائوتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار الو ارجن کی پولیس حراست میں ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں الو ارجن کو پولیس حراست میں تھانے اور بعد ازاں طبی معائنے کے لیے ہسپتال لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ہسپتال کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد سپر اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے موجود تھی۔اس سے قبل بھارتی پولیس نے سپر اسٹار الو ارجن کو پولیس نے بھگدڑ کے کیس میں گرفتار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ 4 دسمبر کو حیدرآباد کے سندھیا تھیٹر میں الو ارجن کی بلاک بسٹر فلم پشپا 2 کے پریمیئر میں بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون ہلاک ہوئی تھی جب کہ ان کے دو بیٹے بھی شدید زخمی ہوئے تھے جن کی حالت تشویشناک ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا تھا کہ اداکار الو ارجن کو سندھیا تھیٹر میں بھگدڑ مچنے کے معاملے پر تلنگانہ پولیس نے گرفتار کیا، پولیس اہلکار آج صبح الو ارجن کے گھر پہنچے اور انہیں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ اپنی تحویل میں لے کر تھانے چلے گئے۔الو ارجن کے وکیل کے مطابق ہائی کورٹ نے 4 ہفتوں کے لیے الو ارجن کی ضمانت منظور کی ہے۔ وہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے پاس 50 ہزار بھارتی روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد رہا ہوجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…