جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کو اپنا بچپن کا پیار قراردیدیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا، جس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وہ اپنی کامیابی کے لیے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا نام استعمال کرتی ہیں۔ ماہرہ نے واضح کیا کہ وہ خود سے کبھی ان کا ذکر نہیں کرتیں بلکہ سوال کیے جانے پر ہی جواب دیتی ہیں۔عالمی اردو کانفرنس 2024 کے دوران ایک گفتگو میں، ماہرہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بار بار شاہ رخ خان کے بارے میں سوالات کیے جانے سے تنگ آتی ہیں۔ اس پر ماہرہ نے جواب دیا،مجھ سے کوئی پوچھتا ہے تو میں جواب دیتی ہوں، خود سے میں کبھی ان کے بارے میں بات نہیں کرتی۔

ماہرہ نے مزید کہا کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ شاہ رخ خان کا ذکر کر کے فائدہ اٹھاتی ہیں، تو ان سے گزارش ہے کہ ان سے اس بارے میں سوال نہ کریں۔ ماہرہ نے شاہ رخ خان کو اپنا”بچپن کا پیار” بھی قرار دیا اور کہا، آپ مجھ سے پوچھیں ہی نہ، میں کبھی ذکر نہ کروں۔ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم رئیس میں کردار پاکستانی ڈرامہ ہم سفر کی کامیابی کے باعث ملا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کردار کے لیے ان کا نام شاہ رخ خان کی ساس ساویتا چھبر نے تجویز کیا تھا۔

ماہرہ نے کہا کہ جہاں دوسرے اداکاروں نے آڈیشن دیے، وہیں انہیں اسکرپٹ پہلے سے ہی دیا گیا تھا۔ماہرہ خان کی پہلی شادی علی عسکری سے 2007 میں ہوئی، اور 2009 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ 2016 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی۔ گزشتہ سال ماہرہ نے اپنے دوسرے جیون ساتھی سلیم کریم سے شادی کی، جس کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…