بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

میرے وی لاگ سے ریمبو کو مسئلہ ہے، نشو بیگم

datetime 10  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) سینئر اداکارہ نشو بیگم نے کہا ہے کہ میرے وی لاگ سے ریمبو کو مسئلہ ہے، دونوں مجھے چھوڑ کر خوش ہیں تو رہنے دو۔سینئر اداکارہ نشو بیگم نے بیٹی صاحبہ کیساتھ اپنے پیچیدہ تعلقات کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے میری اپنی بیٹی اداکارہ صاحبہ اپنے شوہر ریمبو کی وجہ سے مجھ سے ملاقات نہیں کر رہی۔انہوں نے بتایا کہ میں بہت عزت دار اور سیدھی سادی انسان ہوں، میں ان میاں بیوی سے معافی مانگ سکتی تھی لیکن جب میں نے اس سلسلے میں کوئی غلطی نہیں کی تو معافی کیوں مانگوں؟ دونوں میاں بیوی مجھے چھوڑ کر خوش ہیں تو رہنے دو، یہ اپنے گھر کو بچا رہا ہے، اگر وہ مجھ سے نہیں ملنا چاہتے تو ٹھیک ہے۔

نشو بیگم نے کہا کہ صاحبہ اور ان کے شوہر کو میرے خلاف یو ٹیوب پر ویڈیو پوسٹ نہیں کرنی چاہئے تھی، باوقار خاندان سے تعلق رکھنے والے لوگ یو ٹیوب پر ذاتی معاملات پر بات نہیں کرتے، لیکن انہوں نے اس کے بارے میں عوام میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری میں تو راج کیا ہی ہے ساتھ ہی، اپنے شوہر کے ساتھ باعزت زندگی گزاری ہے، میں نے پاشا صاحب کے ساتھ 30سال تک ایک چوہدرانی بن کر زندگی گزاری ہے، وہ اپنے گائوں کے چوہدری تھے، وہ چیئرمین عشر و اوقاف تھے، انہوں نے الیکشن بھی لڑا، وہ پائلٹ تھے، ہم اپنے گائوں کی زمینوں میں جاتے تھے، بڑے نوکر چاکر میرے ارد گرد ہوتے تھے، میں نے اپنی بچی کو خوش حالی میں پالا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرے دیگر دونوں بچوں کو میرے یو ٹیوب چینل یا وی لاگنگ سے مسئلہ نہیں ہوتا، میرا چھوٹا داماد پڑھا لکھا ہے، اسے بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے، مسئلہ ریمبو کو ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…