جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پشپا 2 نے باکس آفس پر کمائی کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے

datetime 9  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے ریلیز کے صرف 5 دن بعد باکس آفس پر ریکارڈ برنس کرکے تہلکہ مچادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم پشپا 2 نے اپنی ریلیز کے بعد عالمی سطح پر کئی ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنے پہلے ویک اینڈ میں باکس آفس پر دھوم مچادی۔فلم نے ریلیز کے پہلے دن دنیا بھر سے 294 کروڑ کا بزنس کیا جس کے بعد اس فلم نے ہندی سرکٹ میں جوان، پٹھان، اینمیل، کے جی ایف اور استری 2 تک کو پیچھے چھوڑ دیا تاہم فلم کی کمائی میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

میتری مووی میکرز کے مطابق پشپا 2 نے صرف تین دنوں میں عالمی سطح پر 621 کروڑ روپے کا بزنس کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے دنیا بھر میں 5 دن کے اندر 800 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے، توقع ہے کہ اگر باکس آفس پر اس کی غیر معمولی کارکردگی جاری رہی تو جلد ہی 1,000 کروڑ کا ہندسہ عبور کر لے گا۔واضح رہے کہ پشپا 2ـ دی رول میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہے ہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہو چکا ہے، فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے، ٹریک ٹالی وڈ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الو ارجن نے ‘پشپا 2’ کے لیے حیران کن طور پر 300 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا ہے، یہ معاوضہ بالی وڈ کے بڑے اداکاروں کی فلم کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔پشپا 2 میں الو ارجن، رشمیکا مندنا، اور فہد فاضل مرکزی کرداروں میں نظر آ رہے ہیں، فلم کو میتری مووی میکرز اور سکمار رائٹنگز کے بینرز کے تحت پروڈیوس کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…